ممتاز ماہر قانون اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجیندرا سچر کے سانحۂ ارتحال پر منظوم خراج عقیدت احمد علی برقی اعظمی

احمد علی برقی اعظمی
دادرس راجیندر سچر چل بسے
نامِ نامی جن کا ہے وردِ زباں
تھے وہ ماہر ایسے اک قانون داں
معترف ہے جن کی عظمت کا جہاں
تھے وہ ایسے ایک جسٹس حق پرست
داد خواہی کی تھے جو روحِ رواں
تھا عدالت ان کا فطری مشغلہ
تھے ستمدیدہ دلوں کے ترجماں
دیکھئے سچر کمیٹی کی رپورٹ
ہے جو ان کی حق بیانی کا نشاں
عہدِ حاضر کے تھے ایسے ایک جج
تھے دلوں پر جو سبھی کے حکمراں
تھے وہ اپنے کام سے ہردلعزیز
ان کا برقی اعظمی ہے قدرداں
سائبان ادبی فورم کی فی البدیہہ محفل مقاصدہ بسلسلۂ ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے میری کاوش احمد علی برقی اعظمی
سائبان ادبی فورم کی فی البدیہہ محفل مقاصدہ بسلسلۂ ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے میری کاوش
احمد علی برقی اعظمی
جسے بھی دیکھئے وہ مدح خواں حسین کا ہے
جو حق پرست ہے وہ ہمزباں حسین کا ہے
دلوں پہ آج بھی ہیں حکمراں سبھی کے حسین
پس از وفات بھی سکہ رواں حسین کا ہے
حسین سیدِ شبانَ جنت الفردوس
لقب سبھی کے یہ وردِ زباں حسین کا ہے
یزید راندۂ درگاہ ہوگیا لیکن
زمیں پہ عرش نشاں آستاں حسین کا ہے
نثار کردیا سب کچھ بقائے دیں کے لئے
پیام سب کے لئے جاوداں حسین کا ہے
یہ سب پہ معرکۂ کربلا سے ہے روشن
ہے سرفروش جو ، وہ خانداں حسین کا ہے
پدر کی طرح پسر بھی ہے صف شکن برقی
عیاں سبھی پہ یہ عزمِ جواں حسین کا ہے
احمد علی برقی اعظمی
جسے بھی دیکھئے وہ مدح خواں حسین کا ہے
جو حق پرست ہے وہ ہمزباں حسین کا ہے
دلوں پہ آج بھی ہیں حکمراں سبھی کے حسین
پس از وفات بھی سکہ رواں حسین کا ہے
حسین سیدِ شبانَ جنت الفردوس
لقب سبھی کے یہ وردِ زباں حسین کا ہے
یزید راندۂ درگاہ ہوگیا لیکن
زمیں پہ عرش نشاں آستاں حسین کا ہے
نثار کردیا سب کچھ بقائے دیں کے لئے
پیام سب کے لئے جاوداں حسین کا ہے
یہ سب پہ معرکۂ کربلا سے ہے روشن
ہے سرفروش جو ، وہ خانداں حسین کا ہے
پدر کی طرح پسر بھی ہے صف شکن برقی
عیاں سبھی پہ یہ عزمِ جواں حسین کا ہے
غالب اکیڈمی میں ادبی نشست کا اہتمام

غالب اکیڈمی میں ادبی نشست کا اہتمام
گزشتہ روز غالب اکیڈمی ،نئی دہلی ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شعر و شاعری کے ساتھ ساتھ افسانے،مضامین بھی پڑھے گئے۔مشہور فکشن نگار مرحوم اظہار اثر پر انجم عثمانی نے اور پرندے پر محمد خلیل نے مضمون پڑھا۔ترنم جہاں شبنم نے تاج محل کے عنوان سے افسانہ پڑھا جو بہت پسند کیا گیا چشمہ فاروقی اوردیویشوری نے افسانہ پیش کیا۔نشست کی صدارت جناب ڈاکٹر جی آر کنول اور پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کی لندن سے تشریف لائیں گلزیب زیبا نے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ بیس(20) سے زیادہ شعرا نے اپنے اشعار سے سامین کو محظوظ کیا۔ منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
ایک ہی چھت کے تلے رہتے ہوئے بھی دوستو
روز و شب اس کے الگ میرا زمانہ اور ہے
جی آر کنول
شفق دیکھی تو قاتل میں یہ سمجھا
تیرا دامن نچوڑا ہے کسی نے
ظہیر احمد برنی
پوچھئے دل سے عشق میں ایسے قدم اٹھائے کیوں
خود ہے بنائے دردِ دل کرتا ہے ہائے ہائے کیوں
متین امروہوی
ہیں سماجی زندگی کے فکر و فن آئینہ دار
اس لئے درد آشنا فنکار ہونا چا ہیے
احمد علی برقی اعظمی
بخشش وفا کی دینے سے کترا رہے تھے تم؟
لو! ہم کو اب وفا کی ضرورت نہیں رہی
گلزیب زیبا
ہر ایک ظلم و تشدد کا میں ہوں پروردہ
ہر ایک ظلم و تشدد کا سد باب ہوں میں
امیر امروہوی
ہم اس کے خیالات میں سمٹے رہے لیکن
الفاظ بناتے رہے تصویر مسلسل
شاہد انور
تفتیش کار پانہ سکے جسم پرنشاں
مردے کا زخم روح کی گہرائیوں میں تھا
اسرار رازی
مشورہ ہے یہ میرا ترک تعلق میں ابھی
کوئی کھڑکی،کوئی دروازہ کھلا رہنے دے
سیما اقبال ادا
سر اٹھانے نہ دے گی یہ شرمندگی
پار اترے نہیں تھے اتارے گئے
رعنا زیبا
ایک نظر کے جھکنے میں لاکھ لاکھ معنی تھے
آج تک نہیں سمجھا، اس کا وہ اشارہ میں
الیاس انجم چاند پوری
اسی نے قوس قزاح میں رچائے ہیں یہ رنگ
وہ ایک قطرۂ باراں جو خار زار میں ہے
ساز دہلوی
ہیں کرپشن میں ملوث سب یہاں چھوٹے بڑے
مل نہ پائے گا یہاں حق پھر کسی حقدار کو
نزاکت امروہوی
زندگی ہے کہ تجربات کا تسلسل ہے
اک گذرتا بھی نہیں دوسرا ہوجاتا ہے
سمیر دہلوی
انا مجھ کو بھی کھینچے جا رہی تھی
پلٹ کر اپنے بھی دیکھا نہیں تھا
رضیہ حیدر خان
پکارو جس طرح چاہے پکارو
فقیروں کے لیے نام و نسب کیا
فروغ الاسلام
اس موقع پر خالد محمود، حبیب سیفی،ضمیر ہاپوڑی اور ساگر پریم،عزیزہ مرزا نے بھی اشعار پیش کئے۔
میرے ممتاز صحافی دوست اور کرم فرما سہیل انجم کی برقی نوازی ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ایک پیاری شخصیت، ایک پیارا شاعر

سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
- ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی اعظم گڑھ کے ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد جناب رحمت الہی برقؔ دبستان داغ دہلوی سے وابستہ تھے اور ایک باکمال استاد شاعر تھے۔ برقیؔ اعظمی ان دنوں آل آنڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اب بھی عارضی طور سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ آپ کی خاص دل چسپیاں جدید سائنس اور ٹکنالوجی خصوصاً اردو کی ویب سائٹس میں ہے۔ اردو و فارسی میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔ روحِ سخن آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔
***

مقبول اشاعتیں
-
Poetic Tribute to Our Late Ex .President Dr. A.P. J. Abdul kalam :Ahmad Ali Barqi Azmi
-
SHIBLI NATIONAL P.G.COLLEGE,AZAMGARH,U.P & ITS FOUNDER ALLAMA SHIBLI NOMANI
-
डा. अहमद अली वर्की आज़मी की एक ग़ज़ल: نئے سال کی نئی غزل
-
भर दे दिल मेँ यह दिवाली आपके ख़ुशियोँ के रंग: डा. अहमद अली बर्की आज़मी
-
EK JASHN E BA WAQAR HAI 26JANUARY
-
Barqi Azmi's Photo Album created By Mohammad Hussain Abu Dhabi UAE.
-
REMEMBERING SUPAR STAR OF INDIAN FILM INDUSTRY RAJESH KHANNA WHO IS NO MORE
-
माँ की ममता का नहीँ कोई शुमार
زمرے
محفوظات
-
▼
2018
(142)
-
▼
04
(25)
- مجھ سے نہ پوچھو حال خدارا میری شبِ تنہائی کا : غزل...
- ممتاز ماہر قانون اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جس...
- سائبان ادبی فورم کی فی البدیہہ محفل مقاصدہ بسلسلۂ...
- یادِ رفتگاں : بیاد شکیل بدایونی مرحوم: احمد علی بر...
- Kalam e Shair Ba Zaban e Shair Ahmad Ali Barqi A...
- غالب اکیڈمی میں ادبی نشست کا اہتمام
- میرے ممتاز صحافی دوست اور کرم فرما سہیل انجم کی بر...
- گلزارِ تمنا کو سجانے آجا : احمد علی برقی اعظمی
- Barqi Azmi Recites His Ghazals In Literary Meet Of...
- حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کے سانحۂ ارتحال پر منظ...
- امن عالم کی فضا ہموار ہونا چاہئے : احمد علی برقی ...
- دوسو سالہ جشن سرسید : احمد علی برقی اعظمی ۔ بشکریہ...
- طوفانِ بلا خیز گذرجائے تو اچھا : احمد علی برقی اعظ...
- کرنا ہے اسے جو بھی وہ کرجائے تو اچھا : احمد علی بر...
- آنا ہے اگر تو آجاؤ : احمد علی برقی اعظمی
- Ghalib Academy New Delhi MeiN Noor Amrohvi ka Izha...
- Literary Page 39 Of Asia Times.u.s Courtesy Hasan ...
- DETI HAIN DAWAT E DEEDAR TUMHARI AANKHEIN. BARQI ...
- VEDIO GHAZAL OF DR AHMAD ALI BARQI AZMI Recited By...
- A GHAZAL BY DR AHMAD ALI BARQI AZMI احساس کا وسیل...
- اسلام کی عظمت کا نشاں ہے قرآن : احمد علی برقی اعظم...
- اپنے بچوں کا دیکھئے کردار : احمد علی برقی اعظمی
- جوش جنوں میں اس کا نام ماہ تمام رکھ دیا : احمد علی...
- ہے رودادِ دل یہ غزل کے بہانے : احمد علی برقی اعظمی...
- ہےاس کے دستِ ناز میں تیرو کمان پھر : احمد علی برقی...
-
▼
04
(25)
